ایک تولہ سونا 300روپے مہنگا ہو گیا

کراچی (کامرس رپورٹر) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونااور چاندی مہنگی ہو گئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک تولہ سونا 300روپے مہنگا ہو کر 4لاکھ24ہزار536روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 258روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت3لاکھ63ہزار971روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3ڈالر اضافے سے 4021ڈالر کا ہو گیا۔ ادھرایک تولہ چاندی کی قیمت 107روپے اضافے سے 6177روپے ہو گئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *