صحافی سہیل سانگی کے صاحبزادے کی گمشدگی، پولیس متحرک

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی پریس کلب کے سینئر رکن اور ممتاز صحافی سہیل سانگی کے صاحبزادے فیاض احمد سانگی کی گمشدگی کے معاملے پر سندھ پولیس نے بھرپور کارروائی شروع کر دی ہے۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر پولیس مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کر رہی ہے اور اہل خانہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔ ترجمان آئی جی سندھ کے مطابق آئی جی سندھ کی خصوصی ہدایات پر متعلقہ پولیس یونٹس نے سینئر صحافی سہیل سانگی سے تمام ضروری معلومات اور واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کر لی ہیں، جبکہ فیاض احمد سانگی کی تلاش کے لیے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ نے اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ذاتی طور پر کیس کی نگرانی کی ہدایت دی ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ پولیس افسران کو فوری، مؤثر اور مربوط کارروائی کرنے، تمام ممکنہ شواہد کا جائزہ لینے اور تلاش کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ گمشدگی کے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور جدید تفتیشی ذرائع، دستیاب معلومات اور دیگر شواہد کی مدد سے فیاض احمد سانگی کی جلد از جلد بازیابی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *