حادثات و واقعات میں 7افراد جاں بحق، خواتین سمیت6زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات کے دوران 7افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں خواتین سمیت 6افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد تھانے کی حدود لیاقت آباد اعظم نگر محمدی سویٹ گلی نمبر 1 کے قریب جھگڑے میں چھری کے وار سے 16 سالہ عدنان ولد محبوب جابحق ہوگیا۔مقتول کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ قتل میں ملوث ملزم حارث ولد جنید کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔بوٹ بیسن تھانے کی حدود عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب پل پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 35سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ڈیفنس اختر کالونی سگنل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 50سالہ راشد ولد نعیم جاں بحق ہوا ،متوفی کی لاش کو ضابطہ کی کاروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سپرہائی وے ناردرن بائی پاس موٹروے آفس کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار35سالہ راشد ولد محمد یاسین جاں بحق اور 32سالہ ذیشان ولد اللہ دتہ نامی شخص زخمی ہوا۔شیر شاہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا صداقت نامی شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔ ادھر اورنگی ٹاوؤن سیکڑ سیون اے ریحان ہوٹل کے قریب گھر سے 28سالہ فہد نامی نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی۔ متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے عبا سی شہید اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ جبکہ کورنگی ابراہیم حیدری چشمہ گوٹھ کے قریب گٹر میں کر گر35سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کو ضابطہ کی کاروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب زمان ٹاون تھانے کی حدود کورنگی ڈھائی نمبر، کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 48 سالہ راحیلہ خاتون زوجہ رئیس احمد زخمی ہوگئی۔سپر ہائی وے تھانے کی حدود گلشن معمار احسن آباد مشرق سوسائٹی گیٹ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 50سالہ سید فاروق ولد سید عثمان، بلدیہ مواچھ گوٹھ نمبر 02 پی ایس او پمپ کے قریب کتے کے کاٹنے سے12سالہ عائشہ دختر اصغر ، زخمی ہوگئی۔مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن 10 نمبر پھول گلی کے قریب ڈاکو کی فائرنگ سے 32سالہ وقاض ولد اچھے میاں زخمی ہوگیا۔ جبکہ لیاقت آباد سندھی ہوٹل غوثیہ مسجد کے قریب گھریلو تنازع پر گلے پر تیز دھار آلے کے وار سے 23 سالہ آمنہ بی بی زخمی ہوگئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *