حیدر آباد،اپنے ہی نومولود بچے کو قتل کرنے کی کوشش،خاتون گرفتار

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)اپنے ہی نومولود بچے کو قتل کرنے کی کوشش، خاتون گرفتار، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق نسیم نگر پولیس کو مددگار 15 کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک خاتون نے اپنے نومولود بچے کو قتل کرنے کی نیت سے اسے زخمی کر دیا ہے۔اطلاع ملتے ہی انچارج چیک پوسٹ نسیم نگر انسپکٹر بینظیر جمالی اپنے پولیس اسٹاف کے ساتھ فوری طور پر اسپتال پہنچے، جہاں خاتون کے ساتھ موجود دوسری لڑکی سے واقعے سے متعلق معلومات حاصل کی گئیں۔ اس نے بتایا کہ وہ اور یسریٰ دختر غلام علی ببر، نسیم نگر کی حدود میں قائم گرلز ہاسٹل کے ایک کمرے میں رہائش پذیر ہیں۔ گزشتہ روز یسریٰ نے ہاسٹل میں ایک بچے کو جنم دیا، جس کے بعد اس نے اپنے ہی نومولود بچے کو قتل کرنے کی نیت سے پہلے اس کا گلا دبانے کی کوشش کی اور پھر اس پر چھری سے وار کیا۔پولیس کی جانب متاثرہ نومولود بچے اور خاتون ملزمہ کو مزید طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال انتظامیہ کو میڈیکل لیٹر جاری کر دیا گیا ہے۔واقعے کی حقیقت سامنے آنے پر نسیم نگر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ یسریٰ کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف کرائم نمبر 364؍2026 بجرم دفعہ 324 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔پولیس نے ملزمہ سے نومولود بچے کو قتل کرنے کی کوشش اور اسکے باپ کے متعلق معلومات کرنی چاہی جس پر ملزمہ نے کوئی بھی مؤقف دینے سے انکار کردیا واقعے کی دیگر پہلوؤں سے تفتیش اور مزید قانونی و ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *