حیدر آباد میں تندوری نان اور چپاتی کی قیمتوں میں اضافہ
حیدرآباد(نمائندہ جسارت) حیدرآباد میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باعث ضلعی انتظامیہ نے تندوری نان اور چپاتی کے نئے نرخ مقرر کر دیے، نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ ضلع بھر میں 100 گرام چپاتی 15 روپے، 120 گرام تندوری نان 22 روپے اور 180 گرام تندوری نان 30 روپے میں فروخت کرنے کا حکم ۔نئے نرخوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تمام تندور مالکان نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے پابند ہوں گے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کو اچانک معائنے اور مقررہ وزن و نرخ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت ،گندم اور آٹے کی قیمتوں میں ردوبدل کی صورت میں نان اور چپاتی کے نرخوں پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔