پولیس سے مقابلے میں ڈاکو ہلاک‘3زخمی حالت میں گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوںمیں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور تین ملزما ن کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاڑی کی حدود میں ماری پور روڈ پر دعا ہوٹل کے قریب پی ایس او پمپ کے سامنے نالے کے نزدیک پولیس اور مبینہ ڈاکوئو ں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ مقابلے کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل بھی زخمی ہوا۔ زخمی ہونے والے اہلکار کی شناخت26سالہ کانسٹیبل اے فیض ولد عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے علاج معالجہ فراہم کیا گیا۔کارروائی کے دوران پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور متعدد زندہ گولیاں برآمد کر لی ہیں جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *