سندھ ٹیکنیکل بورڈ نے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (ایس بی ٹی ای) نے سالانہ امتحانات 2026ء کے مختلف ڈپلومہ پروگرامز کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امتحانات کا آغاز 27 اور 28 جولائی سے سندھ بھر کے مقررہ امتحانی مراکز میں ہوگا۔ بورڈ نے امتحانات کے شفاف، منظم اور میرٹ پر انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ترجمان سندھ ٹیکنیکل بورڈ اور ناظم امتحانات زوہیب احمد خان کے مطابق ڈپلوما آف ایسوسی ایٹ انجینئر (DAE) سیکنڈ ایئر (مارننگ و ایوننگ)، ریگولر اور ریپیٹر کے سالانہ امتحانات پیر 27 جولائی 2026ء سے شروع ہوں گے، جبکہ ڈپلوما اِن کامرس (پارٹ اول و دوم) اور ڈپلوما اِن بزنس ایڈمنسٹریشن (پارٹ اول و دوم) کے سالانہ امتحانات منگل 28 جولائی 2026ء سے سندھ بھر میں منعقد کیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی کے تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کے سربراہان اپنے اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے دفتر سے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز وصول کریں جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع کے تعلیمی اداروں کو ایڈمٹ کارڈز بذریعہ ڈاک یا کوریئر ارسال کیے جا رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *