خواتین کو وہ رنگ نظر آتے ہیں جو دیگر نہیں دیکھ سکتے
فائن آرٹ کی استاد کونچیٹا اینٹیکو کا کہنا ہے کہ جب اُنھیں یہ احساس ہوا کہ اُن کے طلبہ وہ رنگ نہیں دیکھ سکتے جو وہ خود دیکھتی سکتی ہیں، تو وہ چونکے بنا نہ رہ سکیں۔ اینٹیکو کہتی ہیں کہ وہ روزمرہ کی چیزوں میں ’بے شمار رنگ‘ دیکھتی ہیں، جیسے کہ سائے میں، جہاں زیادہ تر لوگ صرف ایک ہی رنگ دیکھنے کی بات کرتے ہیں۔ وہ سمجھتی تھیں کہ ہر کوئی دنیا کو اسی طرح دیکھتا ہے جیسے وہ دیکھتی ہیں، لیکن بعد میں اپنے طلبہ سے بات کر کے ان پر واضح ہوا کہ ایسا نہیں ہے۔ اینٹیکو کو جینیاتی جائزے کے ذریعے معلوم ہوا کہ ان میں ٹیٹراکرو میسی یعنی رنگ دیکھنے کی ایک بہتر صلاحیت کی حیاتیاتی استعداد موجود ہے، جو ممکنہ طور پر کسی فرد کو ایسے رنگ دیکھنے کی اجازت دے سکتی ہے جو دوسرے لوگ نہیں دیکھ سکتے۔ یہ ہو سکتا ہے کہ اُن کے دماغ کو زیادہ اور زیادہ متنوع معلومات موصول ہو سکتی ہیں، جس سے مرئی روشنی کے پورے اسپیکٹرم میں رنگوں کی حساسیت بڑھ سکتی ہے۔