عدالت عظمیٰ،حق مہر واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ،گڈ ٹو سی یو کا تذکرہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ میںخلع کے وقت خاتون کو نصف حق مہر واپس کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں پانچ رکنی شریعت اپیلیٹ بنچ نے سماعت کی۔عدالت نے سابق سربراہ شعبہ تحقیق اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر انعام اللہ کو عدالتی معاون مقرر کر دیا، سینئر ایڈووکیٹ ڈاکٹر بابر اعوان بھی عدالتی معاون مقرر کردیے گئے۔دوران سماعت عدالت میں گڈ ٹو سی یو کا تذکرہ ہوا، بابر اعوان نے کہا کہ ڈاکٹر خالد مسعود کو بینچ میں دیکھ کر اچھا لگا، جسٹس جمال مندوخیل نے بابر اعوان سے مکالمہ کیا کہ کیا باقی ججز کو دیکھ کر اچھا نہیں لگا؟بابر اعوان نے جواب دیا کہ سب کو دیکھنا اچھا لگا لیکن ڈاکٹر صاحب کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔