چین: تودہ گرنے سے مکان دب گیا‘ 5 افراد ہلاک
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے صوبے شانشی میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مکان دب گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ضلعی ایمرجنسی حکام نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد مقامی پولیس، فائر فائٹرز اور طبی امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ کارروائی کے دوران ملبے تلے دبے تمام8 افرادکو نکال لیا گیا۔