پی پی کی تقریریں آزاد کشمیر میں اپنی ہی حکومت کے فیصلوں کی نفی ہے‘ بلال اظہر

مظفرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں اپوزیشن والی تقریریں کر کے اپنی ہی حکومت کے فیصلوں کی نفی کررہی ہے، پاکستان اور آزاد کشمیر میں ترقی کا ہر دور نواز شریف کا دور رہا ہے، نواز شریف ووٹ کی طاقت سے اہل کشمیر کے تمام مسئلے حل کرے گا۔ ہر مسئلہ مکالمے اور پارلیمنٹ کے فورم پر حل ہوسکتا ہے، جمہوریت دلیل سے قائل کر لینے کا عمل ہے، کشمیری مہاجرین کی نمائندگی کے بغیر آزاد کشمیر اور پاکستان دونوں نامکمل ہیں۔ بلال اظہر کیانی نے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 42 ویلی 3 سے امیدوار سید شوکت شاہ اور حلقہ ایل اے 39 جموں 6 سے امیدوار راجا صدیق سے ملاقات کی۔ مختلف برادریوں اور عمائدین علاقہ نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کارنر میٹنگز سے بھی خطاب کیا۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے کشمیریوں اور کشمیریوں نے پاکستان کیلیے جانیں قربان کیں، اہل پاکستان اور کشمیر نے بھارت کے خلاف جنگیں لڑی ہیں، کشمیر کیلیے جہلم کے بیٹے بھارت سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، اسی لیے کہتا ہوں کہ جہلم میر پور اور میر پور جہلم ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *