امیرالعظیم کی وفات جماعت اسلامی کیلیے ناقابل تلافی نقصان ہے‘ جاوداں فہیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ حلقہ خواتین جاوداں فہیم نے قیم جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیرالعظیم کی وفات جماعت اسلامی پاکستان کے لیے ایک بڑا اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی اقامت دین اور اسلامی انقلاب کی جدوجہد میں گزاری اور جماعت اسلامی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پُر نہیں ہوسکے گا۔انہوں نے کہا کہ امیرالعظیم ایک مخلص، باصلاحیت، متحرک اور نظریاتی رہنما تھے، جن کی دینی، تنظیمی اور دعوتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی جدوجہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی حسنات کو شرفِ قبولیت بخشے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین اور تمام رفقائے جماعت کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *