اتحاد ٹائون اور کورنگی میں فائرنگ، خاتون سمیت 3افراد زخمی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میںخاتون سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود بلدیہ ٹاون عبداللہ گوٹھ کے قریب گن صاف کرتے ہوئے اتفاقیہ گولی چلنے سے 50 سالہ نثار ولد اعظم نامی شخص زخمی ہوا۔کورنگی تھانے کی حدود کورنگی نمبر 01 فیضان سوئٹس کے قریب فائرنگ سے 19سالہ مشتاق احمد ولد گلزار احمد زخمی ہوا ، اتحاد ٹاون تھانے کی حدود مفتی محمود چوک کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 30سالہ مریم زوجہ عبدالخالق زخمی ہوئی۔ اورنگی ٹاو ¿ن خیر آباد مدینہ کالونی بائیکو پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے کے وار سے گلا کاٹ کر 30سالہ شخص کو شدید زخمی کردیا۔شدید زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بلدیہ ناردرن بائی پاس کفایہ سپر اسٹور کے قریب تیز رفتاری کے باعث کھڑے ٹریلر میں مزدا ٹکرانے سے مزدا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔