تھائی لینڈ: سیکور ٹی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ‘ 5 فوجی ہلاک
بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے ناراتھیوات میں ایک سیکورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 5فوجی ہلاک اور 6شہری زخمی ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق حملہ ضلع را نگے میں واقع چیک پوسٹ کے داخلی راستے پر کیا گیا۔ حملہ آور ایک پک اپ گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کے ساتھ پائپ بم بھی پھینکے جس کے بعد وہ فرار ہو گئے۔ حملہ آوروں کی تعداد 6تھی، سیکورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام نے تمام چیک پوسٹس پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سخت ترین اقدامات نافذ کردیے ہیں۔