سندھ حکومت کا کل تعطیل کا اعلان
کراچی(جسارت ڈ یسک)سندھ حکومت نے معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس کے موقع 29 جولائی تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوفی بزرگ کے عرس کی مناسبت سے 29 جولائی بدھ کو صوبے بھر میں تعطیل ہوگی جس کے تحت صوبائی سرکاری دفاتر اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے کی خود مختار باڈیز، بلدیاتی کونسل اور تعلیمی ادارے بھی 29 جولائی کو بند رہیں گے۔