جاپان میں شدید گرمی ‘ درجہ حرارت 40ڈگری سے تجاوز کرگیا

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں درجہ حرارت مسلسل دوسرے دن 40 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا،جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہوگئے۔ بدھ کے روز می اے کے کووانا شہر میں درجہ حرارت 40.6 ڈگری تک بڑھ گیا۔ ٹوکیو کے فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ لو لگنے کے واقعات میں 287 افراد کو اسپتال لے جایا گیا۔ موسمیاتی ایجنسی نے 41 صوبوں میں لو لگنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ ایجنسی لوگوں کو مشورہ دے رہی ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے ایئر کنڈیشنر اور مناسب مقدار میں پانی اور نمک کے سپلیمنٹس کا استعمال کیا جائے۔ اس کے علاوہ وہ طویل وقت تک گھر سے باہر کی سرگرمیوں سے گریز کریں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *