ولیکا اسپتال ایچ آئی وی کیس، آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی پازیٹو سے بچوں کی ہلاکت کے معاملے سے متعلق درخواست ,سرکاری وکیل نے حکومت کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کردی، سندھ ہائیکورٹ میں ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی پازیٹو سے بچوں کی ہلاکت کے معاملے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جہان سرکاری وکیل نے رپورت پیش کی جس میں کہاگیا کہ ضروری اقدامات کر دیے گئے ہیں ، درخواست غیر موثر ہوچکی ہے،سندھ حکومت کی جانب سے دو ارب روپے انڈومنٹ فنڈ مختص کردیا گیا ہے، 37 ذمے دار افسران کے خلاف کارروائی شروع ہو کی ہے، تھراپی سینٹر قائم کر دیئے گئے ہیں،ایچ آئی وی پازیٹو وائرس سے پھیلاؤ کیلیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں، درخواست نمٹادی جائے،درخواست گزار کاکہنا تھا کہ 120 مزید بچوں میں وائرس کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے، تاحال آئی جی سندھ کی رپورٹ عدالت میں پیش نہیں ہوئی، عدالت کاکہنا تھا کہ حکومت سندھ کے خلاف ایف آئی آر درج کروانا چاہتے ہیں، وکیل کاکہنا تھا کہ وائرس کے پھیلاؤ کے ذمے داران کے خلاف مقدمات درج ہونا چاہیئں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *