میرپور خاص میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ایس ای حیسکو کی تبدیلی کے بعد شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ، شہریوں کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق حیسکو میرپورخاص سرکل میں سپریٹنڈنگ انجینیئر کی تبدیلی کے بعد شہر بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ روز کا معمول بن گئی ہے، شہریوں اور تاجر برادری کا کہنا ہے کہ نئی انتظامیہ کے آنے کے بعد سے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، بالخصوص صبح اور رات کے اوقات میں کئی کئی گھنٹوں تک بجلی کی بندش سے کاروبار اور گھریلو زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ ” کیا نئی انتظامیہ کو فیڈرز سنبھالنے نہیں آتے، یا عوام کو سزا دینے کے لیے ایس ای کو تبدیل کیا گیا ہے واضح رہے کہ چند ماہ قبل تک ایس ای حیسکو میرپورخاص امیر احمد میمن کے دور میں ” روشن پاکستان ” مہم کے تحت شہر کے بڑے تجارتی علاقوں میں بلا تعطل بجلی فراہمی کے دعوے کیے گئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *