فلسطین کو آزاد ریاست قرار دیاجائے، جماعت اسلامی
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) اسرائیلیوں کی بیت المقدس میں دخل اندازی کی مذمت، فلسطین کوآزاد ریاست قراردیا جائے، جماعت اسلامی کے امیر العظیم کو خراج تحسین، تَنظِیمِ تَحَفّْظِ ناموسِ خَاتَمْ الانبِیاء پاکستان کے سربراہ مفتی محمد طاہر مکی ، ختم نبوّت لائیرزفورم کے چیئرمین میئومنظوراحمد راجپوت ایڈوکیٹ ، ظفرحیات ایڈوکیٹ ، ذیشان ایڈوکیٹ ، پاسبان ختمِ نبوّت کے حافظ عبدالرحمن الحذیفی، حافظ شیر اسامہ بن طاہر ، محرم علی راجپوت ، ساجد علی نقوی ، ودیگر راہنمائوں نے اسرائیلی آبادکاروں کی مسجد اقصٰی میں زبردستی دخل اندازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ اسرائیلی یہودیوں کو مکمل امریکی پشت پناہی حاصل ہے ، مفتی محمد طاہر مکی نے کہا کہ نیتھن یاہو عالمی عدالت سے سزایافتہ مجرم ہے اسے دنیا نے ابتک آزاد رکھا ہواہے اور لاکھوں فلسطینی بچوں کو بے گھر کیا جارہاہے جو سلسلہ ابتک جاری ہے یہ کونسا دنیا کا انصاف ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ امریکہ کے گھر کی لونڈی ہے تبھی اسرائیل نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بھی جوتے کی نوک پر رکھ دیا ، جمعہ کے عام اجتماعات میں مطالبہ کیا گیا کہ فلسطینیوں کو انکے حقوق دئے جائیں اور اسرائیل یہودیوں سمیت فوری طور پر فلسطین سے انخلاء کو یقینی بنائے ، دریں اثناء راہنمائوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری امیرْالعظیم کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ انکی وفات سے جو خلا واقع ہواہے اسکا پْر ہونا ممکن نہیں تاہم انکی دینی ملی قومی خدمات کو یادرکھا جائیگا ۔