رضوان تنولی کی مسلم لیگ ن کیماڑی کے صدر حاجی صالحین سے اظہار تعزیت
مانسہرہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کیماڑی کے صدر، اور گزشتہ چالیس برس سے پارٹی سے وابستہ سینئر سیاسی و سماجی رہنما حاجی صالحین کی رہائش گاہ پر ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے میں معروف صنعتکار رضوان خان تنولی، چیئرمین و سی ای او Pakmines International، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی (مائنز اینڈ منرلز) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، اور ممبر پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، خصوصی طور پر مانسہرہ پہنچے۔ انہوں نے حاجی صالحین اور ان کے صاحبزادے وسیم تنولی سے ملاقات کی، مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، دعائے مغفرت فرمائی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پر رضوان خان تنولی نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اپنے دوستوں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑا ہونا ہماری اخلاقی اور سماجی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کیماڑی کے صدر حاجی صالحین نے رضوان خان تنولی کی خصوصی آمد، اظہارِ تعزیت اور دعاؤں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ان کی محبت، خلوص اور حوصلہ افزائی ان کے خاندان کے لیے باعثِ تسلی ہے۔