امیر جماعت اسلامی سندھ نے امرائے اضلاع کا آن لائن اجلاس طلب کرلیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے سندھ کے ضلعی امرائے اضلاع اورقیمین کاآئن لائن اجلاس اتوار26 جولائی کو بعد نماز مغرب8:00 بجے طلب کرلیا۔ صوبائی ترجمان مجاہدچناکے مطابق ضلعی امرائے اضلاع کے اجلاس میں کراچی تا کشمور کے ضلعی امراء اور قیمین آن لائن شریک ہونگے۔ اجلاس میں ممبرسازی مہم کا جائزہ، اپریل تا جون کارکردگی رپورٹ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف تحریک کی اضلاع میں پلاننگ وتیاری کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔