کاشف سعید شیخ ایک روزہ دورہ پر آج ضلع سانگھڑپہنچیں گے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ کاشف سعید شیخ آج بروز ہفتہ کو ضلع سانگھڑ کے ایک روزہ دورے پر شہدادپور پہنچیں گے جہاں پروہ جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے مختلف تنظیمی اجتماعات سے خطاب اور پریس کلب شہداد پور میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔جس میں وہ سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال، سندھ کے سلگتے مسائل بدامنی مہنگائی کرپشن اور جماعت اسلامی سندھ کی بدل دونظام کو سنواردو سندھ کومہم کے حوالے سے گفتگو بھی کرینگے اس موقع پر ان کے ہمراہ نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ و نگران شہید بے نظیرآبادڈویژن محمد افضال آرائیں سمیت دیگر صوبائی ضلعی اور مقامی ذمہ دار بھی موجود ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *