پیپلزپارٹی کی دریائے سندھ کے حقوق کیلیے ریلی کا انعقاد

تلہار (نمائندہ جسارت )دریائے سندھ کے پانی کے تحفظ اور سندھ کے آبی حقوق کے حق میں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل تلہار کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں سینکڑوں کارکنوں، رہنماؤں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء￿ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دریائے سندھ کے تحفظ کے حق میں نعرے درج تھے، جبکہ ریلی کے دوران “مرسوں مرسوں، سندھو نہ ?یسوں” کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ریلی کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل تلہار کے صدر نیاز محمد لاشاری، چیئرمین ٹاؤن کمیٹی تلہار میر عبدالعزیز جمالی، چیئرمین ٹاؤن کمیٹی راجو خانانی میر عرفان ٹالپور، رئیس مرزو خان دلوانی، وائس چیئرمین ٹاؤن کمیٹی تلہار میڈم زاہدہ کنبھار، لیڈیز ونگ کی رہنما فرزانہ جتوئی، چیئرمین یونین کونسل حاجی اشرف تھیبو، وڈیرو محمد حنیف تھیبو، چیئرمین سعیدپور فرمان علی چانڈیو اور چیئرمین چانری وڈیرو بلال خاصخیلی سمیت دیگر رہنماؤں نے کی۔مقررین نے کہا کہ دریائے سندھ سندھ کی زندگی، زراعت اور معیشت کی بنیاد ہے، اس لیے اس کے پانی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ریلی کے دوران شرکاء￿ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور سندھ کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔ ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *