ججز کو مضبوط بنا کر ہی نظام انصاف کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے‘چیف جسٹس

اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی عدلیہ اپنے اصلاحاتی ایجنڈے میں عدالتی فلاح و بہبود کو بنیادی اہمیت دے رہی ہے۔ چیف جسٹس نے عالمی یومِ عدالتی فلاح و بہبود پر پیغام میں کہا کہ عالمی یومِ عدالتی فلاح و بہبود ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مضبوط نظامِ انصاف کی بنیاد صرف قوانین اور ادارے نہیں بلکہ ججز کی فلاح و بہبود بھی ہے،عدالتی فلاح و بہبود انفرادی مسئلہ نہیں بلکہ عدالتی آزادی، ادارہ جاتی دیانت داری اور قانون کی حکمرانی پر عوامی اعتماد کی بنیاد ہے، ججز انتہائی مشکل حالات میں اہم ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں،آزاد، غیر جانبدار اور معیاری انصاف کی فراہمی کے لیے ججز کو مضبوط ادارہ جاتی معاونت درکار ہے،پیشہ ورانہ ترقی، جدید عدالتی ماحول اور مؤثر انتظامی نظام عدالتی کارکردگی کے لیے ناگزیر ہیں،پاکستان کی عدلیہ اپنے اصلاحاتی ایجنڈے میں عدالتی فلاح و بہبود کو بنیادی اہمیت دے رہی ہے،ڈیجیٹل تبدیلی،بہتر عدالتی انفرااسٹرکچر، ادارہ جاتی معاونت اور عدالتی تعلیم اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہیں،ججز کو مضبوط بنانا درحقیقت نظامِ انصاف کو مضبوط بنانا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان نے ملک بھر کے ججز کی دیانت داری، عزم اور پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا،چیف جسٹس آف پاکستان نے دور دراز علاقوں میں خدمات انجام دینے والے ججز کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ مشکل حالات میں خدمات انجام دینے والے ججز عدلیہ کی اعلیٰ روایات کی عملی مثال ہیں،عالمی یومِ عدالتی فلاح و بہبود انصاف کے انسانی پہلو اور اعلیٰ عدالتی معیار سے وابستگی کی تجدید کا دن ہے،ہر جج باوقار، پُراعتماد اور مؤثر انداز میں فرائض انجام دینے کے لیے ادارہ جاتی معاونت کا مستحق ہے،ججز کو مضبوط بنا کر ہی نظامِ انصاف کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *