پیٹر ول پر108 روپے 67 پیسے‘ ڈیزل پر96 روپے 86 پیسے ٹیکسز اور مارجنز وصول

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث خام تیل اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے جبکہ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مقامی ٹیکسز اور مارجنز کا بڑا حصہ شامل ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دستیاب دستاویزات کے مطابق فی لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 108 روپے 67 پیسے مقامی ٹیکسز اور مارجنز عائد ہیں جبکہ فی لیٹر ڈیزل پر 96 روپے 86 پیسے کے مقامی ٹیکسز اور مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی اور 5 روپے کلائمیٹ لیوی عائد ہے، اس کے علاوہ 7 روپے 16 پیسے فی لیٹر فریٹ ریٹ، 7 روپے 87 پیسے او ایم سی کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔ اسی طرح ڈیزل پر 70 روپے 82 پیسے پٹرولیم لیوی اور 5 روپے کلائمیٹ لیوی وصول کی جا رہی ہے، جبکہ 4 روپے 53 پیسے فی لٹر فریٹ ریٹ، 7 روپے 87 پیسے او ایم سی مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن بھی قیمت کا حصہ ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *