بھارت میں طلبہ کو کسی نے کال نہیں دی‘ 1 کروڑ لوگ نکلیں تو نظام ختم ہو جائے گا‘ سلمان اکرم راجا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بھارت میں طلبہ کو کسی نے کال نہیں دی، ایک کروڑ لوگ باہر نکلیں تو یہ نظام ختم ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان، اصغر گجر، حافظ ذیشان و دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 5 اگست کو عمران خان کو جیل میں 3 سال مکمل ہوجائیں گے۔ جب اپنے ارد گرد ظلم دیکھتا ہوں تو اس دن کی اہمیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔5 اگست کو ہم باہر نکلیں گے۔جیل اگر ہماری منتظر ہیں تو ہم جیل کے منتظر ہیں۔ ہم عمران خان کے بیانیے کے محافظ ہیں۔ ہم پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں۔ سڑکوں پر یہ مقدمہ لڑا جائے گا۔ 5 اگست کو سہیل آفریدی بڑا اعلان کریں گے۔5 اگست کو لوگ اپنے گھر سے باہر نکلیں اور آزادی کا نعرہ لگائیں۔ ایک کروڑ عوام اگر باہر نکلیں تو یہ نظام ختم ہو جائے گا۔ یہ قوم پرامن طور پر باہر نکلے گی۔ بھارت میں طلبہ کو کسی نے کال نہیں دی۔ میں 8فروری کے بعد لاہور میں احتجاج میں آیا پولیس نے گاڑی سے نکلتے ہی گرفتار کرلیا۔پولیس کے خلاف میں اکیلا لڑ نہیں سکتا میں کوئی گوریلا نہیں ہوں۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ اس نظام نے براہ راست غریب آدمی کی صحت پر حملہ کیا ہے۔ پاکستان کا تعلیمی نظام دنیا کے بدترین نظاموں میں سے ایک ہے۔ حکومت کی ملی بھگت سے 40 سے 45 لاکھ ٹن گندم غائب کی گئی ہے۔ یہ جھوٹ ہے کہ پیٹرول کی قیمت بین الاقوامی قیمت بڑھنے سے زیادہ ہوتی ہے۔ پیٹرول ذخیرہ نہ کرنا بیڈگورننس ہے۔ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ عمران خان کو کوٹھری میں ڈالاہوا ہے۔ نواز شریف جب جیل میں تھے تو لوگوں سے ملاقاتیں کرتے تھے۔ عمران خان جیل میں اس لیے ہیں کہ وہ عوام کی بات کرتے ہیں۔ انہیں کہا گیا کہ آپ کو بنی گالہ منتقل کردیتے ہیں، لیکن وہ کہتے ہیں کہ جب بھی جیل سے باہر نکلوں گا عوام کی بات کروں گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *