جاپان میں شدید گرمی کے باعث پولٹری فارم میں انڈوں کی پیداوار کم

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں شدید گرمی کے باعث مرغیوں نے انڈے دینا کم کر دیے ۔ یہ بات آئچی کے شہر اووبو میں قائم پولٹری کمپنی نے کہی جو تقریباً ایک لاکھ مرغیاں پالتی ہے۔ اِن میں 20ہزار سے زائد مقامی پریمیم برانڈ کی مرغیاں ہیں، جنہیں ناگویا کووچِن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ فرم روزانہ تقریباً 80ہزار انڈوں کی ترسیل کرتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ منگل سے جمعرات کی صبح تک 100سے زائد مرغیاں ہلاک ہو گئیں۔ شہر رواں ہفتے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، جس کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔ زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے مرغیوں کی بھوک مر گئی ہے، اور وہ کم انڈے دے رہی ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اب تک رواں ہفتے کی انڈوں کی ترسیلات گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں تقریباً 5 فیصد کم ہوئی ہیں۔ اْس کا یہ بھی کہنا ہے کہ چھوٹے انڈوں کا تناسب بڑھ گیا ہے۔ کمپنی کے اعلیٰ انتظامی عہدیدار کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال مرغیاں آہستہ آہستہ گرمی کی عادی ہو گئی تھیں لیکن اس سال درجہ حرارت میں بہت تیزی سے اضافہ ہونے کی وجہ سے وہ گرمی سے ہم آہنگ نہیں ہو پا رہی ہیں۔ اْن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سطح پر گرمی کا تجربہ پہلے نہیں ہوا، اس لیے کمپنی مزید اقدامات کرنے پر غور کر رہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *