مذاکرات ناکام‘ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا آج مظفرآبادمیں لانگ مارچ کا اعلان
مظفرآباد (صباح نیوز) حکومت اور کالعدم جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد کمیٹی نے مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مذاکرات کے دوران کمیٹی نے کالعدم قرار دینے کا فیصلہ فوری واپس لینے اور کارکنوں کے خلاف درج مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا، تاہم حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ تنظیم کے طرزِ عمل کا6 ماہ تک جائزہ لینے کے بعد ہی پابندی ختم کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے جبکہ مقدمات کا فیصلہ عدالتیں کریں گی۔ لانگ مارچ کا آغاز میرپور سے ہوگا، جہاں سے قافلہ راولاکوٹ کے مقام دریک پہنچے گا اور پھر 27 جولائی کو مظفرآباد کی جانب روانہ ہوگا، کمیٹی کو انتخابات میں کوئی دلچسپی نہیں اور احتجاج کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں کے خاتمے کے خلاف جاری تحریک کا حصہ ہے۔