یومِ آزادی پر شہریوں کو مسلسل تین روزہ تعطیلات ملیں گی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر کے شہریوں کو آئندہ ماہ یومِ آزادی کے موقع پر مسلسل تین روزہ تعطیلات میسر آئیں گی جس کے باعث عوام کو اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے، سیاحت اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کا موقع ملے گا۔ رواں سال کیلنڈر کے مطابق 14 اگست بروز جمعہ پاکستان کا یومِ آزادی منایا جائے گا جس کے باعث ملک بھر میں سرکاری تعطیل ہوگی۔ اس کے بعد 15 اگست (ہفتہ) اور 16 اگست (اتوار) کی معمول کی ہفتہ وار تعطیلات شامل ہونے سے شہریوں کو لگاتار تین روز کی چھٹیاں مل جائیں گی۔ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی ملک بھر میں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ سرکاری اور نجی اداروں، تعلیمی اداروں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے پرچم کشائی‘ خصوصی تقریبات‘ ریلیوں اور دیگر پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ مسلسل تعطیلات کے باعث توقع کی جا رہی ہے کہ بڑی تعداد میں شہری سیاحتی مقامات، تفریحی مراکز اور اپنے آبائی علاقوں کا رخ کریں گے جبکہ کئی خاندان اس موقع پر عزیز و اقارب سے ملاقاتوں اور گھریلو تقریبات کا بھی اہتمام کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *