میر رضا کی موت کا پورا کیس ٹریس کرلیا ہے، آئی جی سندھ
کراچی (جسارت نیوز)آئی جی سندھ جاوید عالم نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے نوجوان تاجر میر رضا کی موت کا پورا کیس ٹریس کرلیا ہے۔ایک بیان میں آئی جی سندھ نے کہا کہ بہت جلد پولیس پریس کانفرنس کرے گی اور کیس سے متعلق سب بتائے گی۔جاوید عالم نے کہا ہے کہ کیس پر بہت محنت کی ہے، پولیس نے کوئی لاپرواہی نہیں کی۔آئی جی سندھ جاوید عالم نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے نوجوان تاجر میر رضا کی موت کا پورا کیس ٹریس کرلیا ہے۔سٹی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ا?ئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ بہت جلد پولیس پریس کانفرنس کرے گی اور کیس سے متعلق سب بتائے گی۔جاوید عالم نے کہا ہے کہ کیس پر بہت محنت کی ہے، پولیس نے کوئی لاپرواہی نہیں کی۔ان کا کہنا ہے کہ غیر متعلقہ میڈیکو لیگل افسر کیس پر کمنٹ کر رہا ہے۔ میڈیکل بورڈ بٹھا دیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ کا جو فیصلہ ہوگا اس کے مطابق پولیس کی تفتیش ہو گی۔