پیپلزپارٹی سندھ میں خدمت نہیں کرپشن کررہی ہے ‘ اسد عثمانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان مسلم لیگ ن سندھ اسد عثمانی کا پیپلزپارٹی رہنماؤں کے بیانات پر کرارا جواب دیا۔بلاول زرداری ابھی سیاست میں نئے ہیں انہیں ابھی کرپشن اور خدمت کا فرق ہی نہیں معلوم ،سندھ پیپلزپارٹی خدمت نہیں کرپشن کررہی ہے،پچھے 18 سال سے سندھ پر نااہل اور کرپٹ حکمران مسلط ہیں ،اچھے حکمران ہوتے تو کراچی حقیقت میں پیرس ہوتا، سسٹم اور بھتا خوری عروج ہونے کی وجہ سے کراچی کے کاروباری لوگ لاہور شفٹ ہونا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے کراچی کے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ پہلے کراچی میں ٹرام چلاکرتی تھیں اور آج چنگچی رکشہ چلتے ہیں۔ ترجمان ن لیگ سندھ اسد عثمانی نے کہا کہ کراچی میں نااہلی اور کرپشن میں پیپلزپارٹی کا موازنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ مسلم لیگ ن ملک میں ترقی اور خوشحالی کا برانڈ بن چکی ہے ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *