پولیس پر حملہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے،وزیر داخلہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی سینٹرل سے واقعے کی فوری اور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔پولیس اہلکاروں پر حملہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ ملوث عناصر کو بہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیر داخلہ سندھ نے ملزمان کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر قانونی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی۔ واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بہادری قابل تحسین ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پولیس فورس کے ساتھ کھڑی ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیاں مزید مؤثر اور تیز کی جائیں، وزیر داخلہ سندھ کی متعلقہ افسران کو ہدایت۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *