محسن نقوی مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور پارٹی کے وزیر داخلہ ہیں، رانا ثنا
اسلام آ باد(جسارت ڈ یسک)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا نے کہا ہے کہ محسن نقوی آزاد نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور پارٹی کے وزیر داخلہ ہیں۔نجی ٹی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سسٹم سے متعلق رائے کسی کے کہنے پر نہیں دی، یہ ان کی ذاتی سوچ ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی اور طرف سے ہمارے ساتھ اس حوالے سے نہ کسی نے بات کی نہ ایسی کوئی خواہش موجود ہے۔رانا ثنا نے کہا کہ محسن نقوی آزاد نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور پارٹی کے وزیر داخلہ ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم سیاسی لوگ ہیں، جانتے ہیں کہ ریڈ لائن کیا ہوتی ہے اور کیسے کراس ہوتی ہے، ہمیں کسی کی مِس کال کی ضرورت نہیں ہے۔