قومی عوامی تحریک کی متحد اورمضبوط سندھ مہم کے سلسلے میں احتجاجی ریلی
سکھر (نمائندہ جسارت) قومی عوامی تحریک کے زیرِ اہتمام “متحد اور مضبوط سندھ مہم” کے سلسلے میں احتجاجی ریلی، دھرنا، پانی، وسائل اور اغوا شدہ بچوں کی بازیابی کے لیے مطالبات، قومی عوامی تحریک سکھر کی جانب سے “متحد اور مضبوط سندھ مہم” کے سلسلے میں ایوب گیٹ سے سکھر پریس کلب تک ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی زوردار نعرے بازی کے ساتھ پریس کلب پہنچی، جہاں ریلی احتجاجی جلسے اور دھرنے کی صورت اختیار کر گئی۔ ریلی کی قیادت قومی عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ایڈووکیٹ ظفر علی چنہ، ایڈووکیٹ زاہد بھنبھرو، سکندر لاشاری، ڈاکٹر وزیر گہنیو، سید واجد بخاری، امداد سومرو اور دیگر رہنماؤں نے کی، جبکہ کارکنوں، شہریوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے سندھ کے پانی، زمین اور قدرتی وسائل کے تحفظ، جلال پور کینال اور کارپوریٹ فارمنگ منصوبوں کے خلاف، میرٹ کی بحالی اور اغوا شدہ معصوم بچوں و بچیوں کی بازیابی کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔