میرپور خاص: جابر مجید کی جانب سے محفل ذکر امام حسینؓ کا انعقاد
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ایف پی سی سی آئی کے سابق رکن جابر مجید کی جانب سے ذکرِ امام حسین اور دعوتِ حلیم کی پروقار تقریب کا انعقاد تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے سابق رکن اور ایوان ہائے صنعت و تجارت کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نمائندے، مجید پمپس کمپنی کے سی ای او جابر مجید کی جانب سے مجید پمپس کمپنی میں ذکرِ امام حسین اور دعوتِ حلیم کی پروقار اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سمیت شہر کی مذہبی، سیاسی، سماجی، کاروباری اور علمی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں انجمن تاجران کے عہدیداران و نمائندوں، صنعت کاروں، تاجروں، وکلا، صحافیوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں، مختلف تنظیموں کے عہدیداران، معززینِ شہر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور نواس? رسول ? حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کو عقیدت و احترام کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا اس موقع پر علمائے کرام نے ذکرِ امام حسین?، واقع? کربلا اور فلسف? شہادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین کی عظیم قربانی پوری انسانیت کے لیے حق، عدل، صبر، استقامت اور ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے کا لازوال پیغام ہے۔