ٹنڈوآدم: ڈاکو سرے عام لوٹ مارکرنے لگے، پولیس تماشائی بن گئی

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، ڈاکوؤں کی سرعام وارداتیں جاری، لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون اور نقد رقم لوٹ لی گئی ، ٹنڈوآدم شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شہریوں اور تاجر برادری میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ڈکیتی، لوٹ مار اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے، جبکہ عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں صدر انجمن تاجران محمد اقبال بھٹی ، نائب صدر حبیب خان بہلم،مشتاق احمد عادل، سید عریف اللہ۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم سٹی تھانے کی حد کھنڈو روڈ پر پولیس چیک پوسٹ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے انجمن تاجران ٹنڈوآدم کے نائب صدر حبیب خان بہلم کے بیٹے معیز خان اور سابق تعلقہ نائب ناظم لیاقت شیخ کے پوتے اور مرکزی مسلم لیگ کے رہنما راشد شیخ کے بیٹے فہد شیخ کو اسلحے کے زور پر روک کر لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون اور نقد رقم چھین لی اور باآسانی فرار ہو گئے۔انجمن تاجران کے صدر محمد اقبال بھٹی، نائب صدر حبیب خان بہلم جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد عادل اور سید عریف اللہ نے کہا ہے کہ شہر اور اس کے گردونواح میں جرائم پیشہ عناصر دن دیہاڑے بلاخوف و خطر وارداتیں کر رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *