پیپلز پارٹی کی قیادت امیر العظیم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے‘شازیہ مری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شازیہ مری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ امیر العظیم کے انتقال پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے جماعت اسلامی کی قیادت، کارکنان اور مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت جماعت اسلامی اور مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔شازیہ مری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم امیر العظیم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی بھی دعا کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *