ٹنڈوجام پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) حکومت سندھ کی جانب سے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے اعلان اور مین پوری گٹکا اور آئس کے خلاف نئی قانون سازی کے بعد ٹنڈوجام پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی جندل شاہ ایس ایچ او ٹنڈوجام اور ایس ایچ او راہوکی قیادت میں مطابق پولیس کے مطابق انہوں نے ریلوئے پھاٹک ٹنڈوجام کے قریب قائم منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مارا پولیس کو دیکھ پورے علاقے میں بھگڈر مچ گئی اور لوگ اپنی دکانیں بند کر بھاگ گئے پورے علاقے میں سنا ٹا چھا گیا چھاپے کے دوران پولیس اور نوناری برادری کے مرد وخواتین کے ساتھ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس پر پولیس نے ہوائی فائرنگ کی جس کی وجہ سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اس کارروائی میں پولیس نے تین منشیات فروشوں کو اپنی حراست میں لیا جن میں پپو ٹانوری، حسنین ٹانوری اور رحمت اللہ ٹانوری شامل ہیں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوران 80 لاکھ روپے نقد رقم اور مبینہ طور پر منشیات بھی برآمد کی گئی اس موقع پر ڈی ایس پی جندل شاہ کا کہنا ہے منشیات کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا کسی بھی منشیات بنانے یا فروخت کرنے والے کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *