سونے کے نرخ میں 1700 روپے کا اضافہ

کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں اضافہ کے تناظر میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔ مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1,700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1,457 روپے کے اضافے کے بعد 367,314 روپے پر بند ہوئی۔ اس سے قبل ہفتے کو فی تولہ سونا 3,700 روپے سستا ہو کر 426,736 روپے پر آگیا تھا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,060 ڈالر (بشمول 20 ڈالر پریمیئم) ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 54 روپے کے اضافے کے ساتھ 6,291 روپے ہو گئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *