جیکب آباد: پولیس اہلکار پر سیاہ کاری کا الزام، انکوائری کا حکم

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی جیکب آباد کا تھانہ کریم بخش کے اہلکار پر سیاہ کاری کے الزام کا نوٹس، کانسٹیبل طارق نواز کھوسو پر سیاہ کاری کا الزام اور ایس ایچ او محمد حسن جونیجو پر اٹھنے والے سوالات پر انکوائری کا حکم،ڈی ایس پی کمپلینٹ سیل انکوائری آفیسر مقرر; 2 روز کے اندر رپورٹ دینے کاحکم تفصیلات کے مطابق ضلع جیکب آباد میں تھانہ کریم بخش کی حدود میں اسمگلر مافیا بے لگا ہو گیا ہے سوشل میڈیا پر اٹھنے والے الزامات کا ایس ایس پی جیکب آباد نے سختی کے ساتھ فوری نوٹس لے لیا ہے! سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں میں کارروائی کے دوران کانسٹیبل طارق نواز کھوسو پر ‘سیاہ کاری’ کا سنگین الزام عائد کیا گیا تھا، جبکہ ایس ایچ او (SIP) محمد حسن جونیجو کے کردار سے متعلق بھی مختلف افواہیں اور الزامات گردش کر رہے تھے، جس پر پولیس چیف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ایس ایس پی جیکب آباد نے معاملے کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے ڈی ایس پی کمپلینٹس سیل جیکب آباد کو باضابطہ طور پر انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔ انکوائری آفیسر کو واضح اور سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے تمام تر الزامات، دستیاب سائنسی و فزیکل شواہد، تھانے کا متعلقہ ریکارڈ اور دونوں فریقین (پولیس اور الزام عائد کرنے والوں) کا موقف تفصیلی طور پر قلمبند کیا جائے۔تمام حقائق پر مبنی تفصیلی انکوائری رپورٹ صرف دو روز کے اندر ایس ایس پی کے سامنے پیش کی جائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *