ون لنک کے نو تشکیل شدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ذمہ دایاں سنبھال لیں
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کے پہلے مکمل طور پر ڈیجیٹل لائسنس یافتہ اور نامزد کردہ پیمنٹ سسٹم آپریٹر ون لنک نئے تشکیل شدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نئے بورڈ نے ون لنک میں مضبوط کارپوریٹ گورننس، حکمتِ عملی، قیادت، اور ادارہ جاتی استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔ بورڈ نے کمپنی کی ترقی کے اگلے مرحلے کی بنیاد رکھنے اور پاکستان کے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگی کے منظر نامے میں مسلسل تعاون پر غور و خوض کیا۔ بینک الفلاح کے صدر اور سی ای او ، معروف بینکار عاطف باجوہ کو ون لنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر اراکین میں حبیب بینک کے صدر اور سی ای او ناصر سلیم، فیصل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو یوسف حسین، الائیڈ بینک کے چیف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن مجاہد علی نیشنل بینک کے چیف فنانشل آفیسر عبدالواحد سیٹھی، عسکری بینک کے چیف ڈیجیٹل علی نقوی، گلوبل انڈسٹری جی ایم بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز، سسٹمزعمارہ مسعود اور آزاد ڈائریکٹرز میں وسیلہ گلوبل تانیہ ایدروس شامل ہیں۔ ون لنک کے چیف ایگزیکٹو نجیب اگراوالا بورڈ کے رکن ہیں۔ عاطف باجوہ نے کمپنی کی مسلسل کامیابی کو آگے بڑھانے میں قیادت، باہمی تعاون، جدت، اور ملازمین کے مرکزی کردار پر زور دیا۔