شاہ لطیف بھٹائی کے عرس پر سخت سیکورٹی کے احکامات جاری

بھٹ شاہ (نمائندہ جسارت)شاہ لطیفؒ کا تین روزہ سالانہ عرس آج بھٹ شاہ میں شروع ہو گا گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار پر چار چڑھا کر عرس کا افتتاح کریں گے، جبکہ عرس کے آخری روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایوارڈ تقسیم کریں گے۔ عرس کے موقع پر گورنر کے پی کے گورنر کے پی کے وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت اہم ملکی وفاقی و صوبائی شخصیات کی آمد متوقع، شاہ لطیفؒ عرس حساس قرار، وزارت داخلہ کی جانب سے عرس کے دوران غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کرنے کے سخت احکامات جاری۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے عظیم صوفی شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کا 283 واں سالانہ تین روزہ عرس آج سے بھٹ شاہ میں شروع ہوگا، سندھ کے گورنر سید نہال ہاشمی شاہ لطیف کی مزار پر چادر چڑھا کر عرس کی تین روزہ سرکاری تقریبات کا آغاز کریں گے۔اس موقع پر گورنر سندھ شاہ لطیفؒ کا کلام سنیں گے اور غریب بیوہ عورتوں میں کپڑے تقسیم کریں گے، جبکہ زرعی صنعتی اور مویشی نمائش کا دورہ بھی کریں گے، عرس کے آخری روز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ شاہ لطیفؒ کے عرس کے موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد میں شاہ لطیفؒ ایوارڈ تقسیم کریں گے۔ دوسری جانب عرس کے موقع پر گورنر کے پی کے، وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت صوبائی و وفاقی وزرا اور اہم سیاسی شخصیات کی آمد متوقع ہے دوسری جانب شاہ لطیف ؒکے عرس کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے وزارت داخلہ کی جانب سے انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں جس کے بعد ڈی آئی جی، کمشنر حیدرآباد جبکہ ڈی سی اور ایس ایس پی مٹیاری نے سیکورٹی کے حوالے سے مختلف انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر حیدرآباد کا کہنا تھا کہ شاہ لطیف کے عرس مے موقع پر تمام سرکاری محکموں کی جانب سے اپنی اپنی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں شاہ صاحبؒ کے عرس پر آنے والے لاکھوں افراد و ذائرین کو ہر قسم کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائے گی کسی بھی محکمہ کی جانب سے غفلت برتنے پر متعلقہ افسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی حیدرآباد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عرس کے موقع پر حساسیت کے پیش نظر سیکورٹی کے انتظامات غیر معمولی کیے گئے ہیں عرس کے موقع پر بھٹ شاہ شہر کے چار زون میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ عوام کی حفاظت کے لیے چار ایس ایس پیز ،20 ڈی ایس پیز سمیت 25 سے زائد افسران و اہلکار جبکہ پاک رینجرز کے 100 نوجوان بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر پاک فوج کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ عرس کے موقع پر شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، چیکنگ کا نظام بھی مؤثر بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب درگاہ بھٹائی، دنبورہ چوک، آڈیٹوریم ال، ایچ ٹی سورلی ہال، ملاکھڑا اسٹیڈیم،شو لائن سمیت اہم دیگر پبلک مقامات پر سیکڑوں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرکے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، جبکہ درگاہ لطیف سمیت مختلف مقامات پر دو درجن سے زائد واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔ دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ عملہ طلب کر کے درگاہ سمیت دیگر حساس دیے گئے مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت سادہ لباس اہلکاروں کو بھی شہر بھر میں مشکوک افراد پر کڑی نگرانی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *