پیپلز یونین SWWBکا اساتذہ کے مسائل حل ہونے پر اظہار تشکر
پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ (CBA) ایجوکیشن سیکشن کے 2007-2006 کے ٹیچرز کو خوشخبری سنا رہی ہے کہ ان کے ایک عرصے سے رکے ہوئے تمام رکاوٹوں کے باوجود ٹائم اسکیل کے ایریز کی پہلی قسط ان کے اس مہینے کی تنخواہوں میں لگ گئی ہے جس کے لیے سیکرٹری ورکرز بورڈ سندھ سعید صالح جمانی نے جو ہم سے وعدہ کیا تھاوہ پورا کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ہم سیکرٹری لیبر ساجد جمال ابڑو اور حبیب الدین جنیدی کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں کہ ان دونوں معزز شخصیات نے بھی ان 2007-2006 کے ٹیچرز کے ٹائم اسکیل کے ایریز کے مسئلے کو حل کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا اور CBA کی مدد کی۔
ہم بورڈ کے ان تمام معزز افسران کے بھی شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے CBA کی جائز کوششوں میں اور حق دلانے کی جدو جہد میں ہمارا ساتھ دیا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ملازمین کے جو بھی بقایا کام رہ گئے ہیں اور جیسا کہ CBA سے وعدہ کیا گیا ہے۔ متعلقہ ملازمین کے مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔ آخر میں DG ایڈمن محترمہ شہلا کاشف، ایڈمنسٹریٹر آفیسر بشیر چاچڑ ، ڈائر یکٹر فنانس ماجد شیخ، ایجوکیشن سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر رفیق چنا، ڈپٹی ڈائریکٹراکاؤنٹ آمنہ منظور اور دیگر متعلقہ اسٹاف جنہوں نے CBA کے اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیا اور 2007-2006 کے ٹیچر کا دیرینہ مسئلہ حل کیا۔ جس کی وجہ سے یہ ہمارے ٹیچر ز انتہائی ذہنی اذیت کا شکار تھے۔