فائرنگ و دیگر واقعات میں بچے سمیت 9افراد زندگی کی بازی ہار گئے،6زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میںحادثات و واقعات میںبچے سمیت 9 افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 6 افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی ضربی کالونی مبارک منار والی مسجد کی قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30سالہ عامر خان ولد عبدالمقدر اور زخمیوں کی شناخت 35سالہ وقار علی ولد عبدالمقدر ، 20سالہ ابو ذر ولد زبیر 35سالہ ، شاہد ولد زمان خان اور 60 سالہ عبدالمقدر ولد محمد خان کے ناموں سے ہوئی جاں بحق اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ عزیز بھٹی تھانے کی حدود مجاہد کالونی ڈالمیا گلی نمبر 12 میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 30سالہ عاصم خان ولد عمر خان جاںبحق ہوگیا ،مقتول کی لاش کو قانونی کارائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ نیپیئر تھانے کی حدود پان منڈی نزد نگار سنیما سے 13سالہ بچے حمید اللہ ولد خدا داد کی لاش ملی ، متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ائر پورٹ تھانے کی حدود موریہ گوٹھ مکان نمبر 196سے 25سالہ حریش ولد جیا مال نامی شخص کی پھندا لگی لاش ملی ،متوفی نے گھریلو پریشانیوں سے دل برداشتہ ہوکر خودکشی کر لی۔ میمن گوٹھ تھانے کی حدود سومار خاندانی گوٹھ میں 26سالہ نوجوان مجاہد احمد ولد عبدالجبار نے خو د کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ متوفی کی لا ش کو قانونی کاروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملیر سٹی تھانے کی حدود ملیر 15 بکرا پیڑی روڈ طیبہ مسجد کے قریب ہوٹل کی چھت سے26سالہ احد ولد مرید عباس نامی شخص کی لاش ملی ، متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نارتھ کراچی 4K چورنگی کے قریب سے 40 سالہ غلام عباس نامی شخص کی لاش ملی ،سولجر بازار تھانے کی حدود مین نمائش چورنگی کے قریب فٹ پاتھ سے 50 سالہ شخص کی لاش ملی ، عید گا ہ تھانے کی حدود سول اسپتال ایمرجنسی روڈ نزد مریم مارکیٹ کے قریب روڈسے 55 سالہ شخص کی لاش ملی ، ناظم آباد تھانے کی حدود ناظم آباد 02 نمبر محمدی مسجد کے قریب روڈ کے قریب سے 30سالہ شخص کی لاش ملی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *