آصفہ بھٹو زرداری کا اسپینسر آئی اسپتال کا دورہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) خاتونِ اوّل اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے لیاری میں واقع اسپینسر آئی اسپتال کا دورہ کیا جسے حال ہی میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور حکومتِ سندھ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جدید طرز پر بحال کیا ہے۔ اس اسپتال میں روزانہ تقریباً 4,000 مریضوں کو او پی ڈی کی سہولت بلکل مفت فراہم کی جارہی ہے۔ اپریل 2026ء سے اب تک 700 سے زائد لیزر اور دیگر طبی پروسیجرز کامیابی سے انجام دیئے جا چکے ہیں۔ خاتونِ اول نے اسپتال میں فراہم کی جانے والی مفت اور معیاری طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور اسپتال کی پوری ٹیم کی عوامی خدمت اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔