پنجاب میں عزاداری سید الشہدا پر پابندیاں قبول نہیں‘شبیرحسن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عزاداری سید الشہدا پر پابندیاں قبول نہیں، مجالس عزا اور جلوسوں کے انعقاد میں نار رواپابندیاں ختم کی جائیں، نظر بند عزاداروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، فورتھ شیڈول کاقانو ن ریاست مخالف عناصر کے لئے بنایا گیا تھا مگر اسے عزاداروں کو اذیت دینے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے،اس بدنام زمانہ کالے قانون کے تحت گرفتار افراد کو باعزت بری کیا جائے مجلس عزا کے لیے شورٹی بانڈز لینا، مچلکوں کی پابندی ختم اور نظر بندی کی دھمکیاں دینا بند کی جائیں عزاداری کے جلوسوں کے لائسنسوں کا اجراکھولا جائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *