شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس پر سندھ بھر کی عدالتوں میں تعطیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوفی بزرگ شاہ عبد اللطیف بھٹائیؒ کا عرس ،سندھ ہائی کورٹ نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے جاری کیے گئے نوٹیفیکشن میں کہا گیا کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس کے موقع پر سندھ ہائی کورٹ میں تعطیل ہوگی۔ کراچی پرنسپل سیٹ، سکھر بینچ اور تمام سرکٹ کورٹس بند رہیں گی،حیدرآباد، لاڑکانہ اور میرپورخاص سرکٹ کورٹس میں بھی 29 جولائی کو تعطیل ہوگی،سندھ بھر کی سیشنز اور سول عدالتیں 29 جولائی کو بند رہیں گی،سندھ ہائی کورٹ کے انتظامی کنٹرول میں وفاقی و صوبائی ٹربیونلز بھی بند رہیں گے،خصوصی عدالتوں میں بھی 29 جولائی کو عدالتی کارروائیاں معطل رہیں گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *