محرابپور،ایس ایچ او راجا نوید سرفرازکیخلاف خواتین کا احتجاج

محراب پور(جسارت نیوز) ایس ایچ او راجہ نوید سرفراز کیخلاف خواتین کا احتجاج، چادر ،چار دیواری تقدس کی پامالی، دوشیزہ کو پکڑنے، دھمکیوں کی آئی جی سندھ سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا گاؤں خدا بخش شاہ کی مسمات شرما خاص خیلی، سجاد علی خاص خیلی کی قیادت میں خاص خیلی برادری نے محراب پور پولیس کیخلاف احتجاج دوران بتایا کہ علی رضا خاص خیلی کوپولیس نے سلیم ملک اور ایک عطائی صحافی کے ہوٹل سے چوری کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا ایس ایچ اومحراب پور راجہ نوید سرفراز نے بیٹے کی بلاجواز گرفتاری کے بعد ہمارے گھر میں بغیر لیڈی پولیس کانسٹیبل کے داخل ہو کر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا خواتین، بچوں پر تشدد کیا، توڑ پھوڑ کی اور بیٹی کو زبردستی پکڑ کر پولیس موبائل بٹھا کر تھانے لے جانے لگے اہل محلہ کی مداخلت پربیٹی کوچھوڑا گیا پیسے مانگے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر ہم احتجاج پر مجبور ہیں آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد سے ایس ایچ او محراب پور راجہ سرفراز نوید کی غیر قانونی، غیر اخلاقی سرگرمیوں کے نوٹس ، گھر میں گھس کر چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرنے والوں کیخلاف کارروائی اور بیٹا علی رضا خاص خیلی کی رہائی کا مطالبہ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *