حیسکو کے ریجنل اسٹور میں آتشزدگی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیسکو کے ریجنل اسٹور میں آگ، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا، ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پالیاحیدرآباد کے علاقے فتح چوک کے قریب پاکولا فیکٹری کے نزدیک حیسکو (واپڈا) کے ریجنل اسٹور کے احاطے میں موجود جھاڑیو میں لگی جس کے نتیجے میں باہر رکھا ہوا سامان بڑی مقدار میں بجلی کیبلز اور دیگر اشیاء جل کر تباہ ہو گئیں۔ آگ کے باعث لاکھوں روپے مالیت کے نقصان کی اطلاعات ہیںاطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 حیدرآباد کی فائر فائٹنگ ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا اور مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا۔ بعد ازاں کولنگ کا عمل بھی مکمل کیا گیا تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے خدشات کو ختم کیا جا سکے واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *