بااثر ریٹائرڈ پولیس افسر کی زیادتیوں کے خلاف سکندر علی کا مظاہرہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے گوٹھ نور محمد تھیبو بہاول زنیور کے رہائشی سکندر علی تھیبو نے بااثر ریٹائرڈ پولیس افسر کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ پولیس افسر مجاہد شاہ، ان کے بیٹے واحد شاہ، علی حیدر شاہ، سکندر شاہ، بھتیجا امین شاہ اور محسن شاہ نے گاں اور اس کے اطراف سرکاری و غیر سرکاری اراضی پر مبینہ طور پر قبضے کر کے اسے فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب دیہاتیوں کی سینکڑوں ایکڑ زرعی زمینوں، سرکاری اراضی اور چراگاہوں پر مبینہ قبضوں سے متعلق مقدمات حیدرآباد کی عدالت میں زیرِ سماعت ہیں۔سکندر علی تھیبو نے مزید الزام لگایا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ مجاہد شاہ، ان کے بیٹے اور بھتیجے ان کی موروثی زرعی زمین اور اس کے اطراف کی اراضی پر قبضہ کرنے کے بعد ایک نجی کمپنی کے ساتھ اس کی فروخت کا معاہدہ کر رہے ہیں، جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سید مجاہد شاہ، ان کے بیٹوں اور بھتیجوں سے مذکورہ اراضی کی کسی بھی قسم کی خرید و فروخت سے گریز کریں، بصورت دیگر خریداروں کو بھی عدالتی کارروائی میں فریق نامزد کیا جائے گا۔انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کا نوٹس لے کر بااثر سابق پولیس افسر، ان کے بیٹوں اور بھتیجوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *